ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دفعہ 370 کی منسوخی اور وسائل کی لوٹ کے بعد اب ہماری زمین برائے فروخت: محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کی منسوخی اور وسائل کی لوٹ کے بعد اب ہماری زمین برائے فروخت: محبوبہ مفتی

Wed, 28 Oct 2020 00:24:51    S.O. News Service

سری نگر،27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں زمینوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے اختیارات ختم کرنے، جمہوری حقوق سے محروم رکھنے اور وسائل پر قبضہ کرنے کے سلسلے کی ایک اور مذموم کوشش ہے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور وسائل کی لوٹ مار کے بعد اب زمینوں کی کھلے عام فروخت کے لئے راہ ہموار کی گئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے جو انہوں نے مرکزی وزارت داخلہ کے جموں و کشمیر میں زمین کی خرید و فروخت سے متعلق تازہ احکامات سامنے آنے کے بعد کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ "زمینوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے اختیارات ختم کرنے، جمہوری حقوق سے محروم رکھنے اور وسائل پر قبضہ کرنے کے سلسلے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور وسائل کی لوٹ مار کے بعد اب زمینوں کی کھلے عام فروخت کے لئے راہ ہموار کی گئی۔"

بتادیں کہ مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو جموں و کشمیر اور لداخ میں زمین سے متعلق قوانین نوٹیفائی کیے جن کی رو سے ملک کا کوئی بھی شہری یہاں زمین خرید سکتا ہے۔ تاہم قوانین میں کہا گیا ہے کہ زرعی زمین صرف اور صرف زرعی مقاصد کے لئے ہی استعمال ہوگی۔


Share: